بجلی صارفین کو ایک اور زور کا جھٹکا ، نیپرا نے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی

بجلی صارفین کو ایک اور زور کا جھٹکا ، نیپرا نے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر سے بجلی بم گرا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ہے اور اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا ہے ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کی وصولی آئندہ مالی سال سے ہی کی جائے گی ۔ بجلی پر اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، کمرشل ، صنعتی اور زرعی صارفین پر ہوگا جبکہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا ۔ حکومت اس برس جون تک 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔