وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مستقبل کے لیے آپ کو لانگ ٹرم پلاننگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم منصوبے شروع کردیتے ہیں، مگر ان پر عملدرآمد سست ہوتا ہے، پاکستان 1985 کے بعد نیچے جانا شروع ہوا، بھارت اور بنگلہ دیش آگے نکل گئے، ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔وزیراعظم نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، جہانگیر خان ترین کہتے ہیں قیاس آرائیاں ہیں کہ رپورٹ وزیراعظم کو مل چکی، کچھ ایسی باتیں ہیں جو میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، رپورٹ سامنے آئے گی تو سب بتاؤں گا، ترین نے کہا ان کی کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے بات نہیں ہوئی۔لاہور کی سیشن عدالت اور بینکنگ کوٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت 11 جون تک ملتوی، پچھلے 15 دن میں کیا پیشرفت کی؟ جج کا پراسیکیوٹر سے استفسار، جواب ملا ایک تفتیشی افسر کا ٹرانسفر ہوگیا، جج کا تفتیشی افسر کے ٹرانسفر پر اظہار تعجب، کہا اہم کیس کی تفتیش چل رہی، ٹرانسفر کیسے ہوسکتا ہے؟وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، بجٹ منظوری، ترین گروپ کے معاملات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، آزادکشمیر کے انتخابات بارے بھی بات چیت ہوگی، وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈلائنز فراہم کریں گے۔ملکی حالات ٹھیک ہوتے تومہنگائی کم ہوتی، شاہدخاقان عباسی کہتے ہیں ترقی جھوٹ بول کرنہیں ہوتی، ملک آئین اورقانون کی بالادستی سےچلتاہے، ملک کی خدمت کرنے والےعدالتوں کےچکر لگارہےہیں، ترقی کی الٹی سیدھی باتیں کرنےسےملک نہیں چلےگا، ملک کے وزیراعظم کومعاشی حالات کا علم نہیں۔شہباز شریف اور بلاول کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہے، فواد چودھری کہتے ہیں آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالرئے، پیپلز پارٹی نے47 فیصد اور نون لیگ نے 35 فیصد قرضے اٹھائے، باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد قرضہ لیا ، میرا مشورہ ہے کہ بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔