اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدارکا خاتمہ قریب

اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدارکا خاتمہ قریب

تل ابيب(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے ہیں اور آئندہ دو سے تین روز میں ان کے اقتدار کا خاتمہ ممکن نظر آتا ہے۔ وہ گزشتہ بارہ سالوں سے اقتدار میں ہیں.

اہم بات یہ ہے کہ دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کر دی۔ دائیں بازو کی جماعت کی رہنما نفتالی بینیٹ نے اتوار کے روز اسرائیل میں "حکومت کی تبدیلی" کے پیچھے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممکنہ طور پر پاور شیئرنگ ڈیل کے تحت بینیٹ لیکود پارٹی کے نیتن یاہو کی جگہ وزیر اعظم بنیں گے اور بعد میں گردشی معاہدے میں سینٹرسٹ لاپڈ کو راستہ فراہم کریں گے۔49 سالہ بینیٹ نے لیپڈ کے ساتھ شراکت کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "یہ یا تو پانچواں الیکشن ہے، یا اتحاد کی حکومت "۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپریل 2019 سے اب تک چار غیر یقینی انتخابات کروا چکا ہے۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے یہی پیش کش اپوزیشن رہنما کو بھی کی تھی اور دونوں کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن غزہ میں بمباری اور جارحانہ پالیسی اپنانے پر نفتالی بینیٹ نیتن یاہو سے ناراض ہوگئے تھے جس کے باعث اقتدار کا فارمولا طے نہیں پا سکا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔