پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،31مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،31مئی 2021
گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں سامان کی ترسیل کےلیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے، گوادر پہنچنے والے جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا، وزیراعظم اس سال اکتوبر میں فیز ٹو کا افتتاح کریں گے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا، عملدرآمد باقی ہے، آئندہ دو روز میں مزید دو جہاز لنگرانداز ہونگے۔الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کرینگے تو ملک آگے نہیں جاسکے گا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں مستقبل کے لیے آپ کو لانگ ٹرم پلاننگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم منصوبے شروع کردیتے ہیں، مگر ان پر عملدرآمد سست ہوتا ہے، پاکستان 1985 کے بعد نیچے جانا شروع ہوا، بھارت اور بنگلہ دیش آگے نکل گئے، ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، واپڈا کو گرین یورو بانڈ کے اجرا پر مبارکباد دی۔حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں، شہباز شریف کہتے ہیں عوام بھوکے اور بے روزگار ہیں، حکمران سب اچھا ہے کی بے حسی کی رپورٹ دے رہے ہیں، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، آج ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے،عوام کو آٹا، گندم، چینی اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ہم نے ترقی میں خرچ کرکے جدید انفرااسٹرکچر تعمیر کرکےدکھایا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں میڈیم ٹرم منصوبہ دیاتھا، یہ اس پر عمل نہیں کرسکے، ہم نے ہدف رکھا تھا کہ 2030 تک پاکستان دنیا کی 20 معیشتوں میں آئے گا، 2014 میں ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی گئی، پانامہ کے نام پر ڈرامہ کیا گیا، موجودہ حکومت نے کوئی معاشی بحالی نہیں، بلکہ بربادی کی ہے۔کورونا ایک بہانہ ہے، آزاد کشمیر الیکشن اصل مسئلہ ہے، راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی، حکومت کو آزاد کشمیر انتخابات میں واضح شکست نظر آرہی ہے، یہ بہانے کرکے انتخابات میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس بہت سے حلقوں میں امیدوار بھی دستیاب نہیں، لوگوں کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News