جائیداد کی لالچ ، بھائی نے بھائی نے کو قتل کر دیا

جائیداد کی لالچ ، بھائی نے بھائی نے کو قتل کر دیا
لاہور: باغبانپورہ میں جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی کا قتل کیا گیا اور ملزمان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لئے قتل کوخودکشی کارنگ دینےکی کوشش کی اور مقتول سعید کے گودام کو بھی آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 17 مئی کو پیش آیا جس میں بھائی نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کے سر میں گولی ماری دی کہ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔