مسٹری اسپنر ابرار احمد امریکا میں ایکشن دکھائیں گے

مسٹری اسپنر ابرار احمد امریکا میں ایکشن دکھائیں گے
سورس: publicnews

 ( پبلک نیوز) محمد شکیل خان :   پاکستان اسپنر ابرار احمد کا معاہدہ ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپنر ابرار احمد امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ایکشن میں نظر ائیں گے۔ ابرار احمد کا ایم ایل سی میں سین فرانسسکو یونیکورن کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا۔ 

ابرار احمد کا پہلی بار امریکی کرکٹ لیگ میں معاہدہ ہوا ہے۔ 

خیال رہے کہ وہ پی ایس ایل سمیت متعدد لیگز میں کھیل چکے ہیں۔ 

ابرار احمد اس وقت ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔