پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،31 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،31 اکتوبر 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ،سعودی جریدےالریاض کوانٹرویو میں کہا کہ مسقبل میں باہمی تعاون کومزید وسعت دینا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں،جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا،کہا یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے، پی ڈی ایم کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری،مزید دو مریض جان کی بازی ہار گئے،سینکڑوں اسپتالوں میں موجود،لاہور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار،ایک روز میں 385 نئے کیس رپورٹ،صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 14 ہزار 110 تک جا پہنچی، اسلام آبادمیں ڈینگی سےمتاثرایک اورشہری جاں بحق ہوگیا،اموات کی تعداد 13 ہوگئی پاکستان میں کورونا نے مزید 11 زندگیاں نگل لیں،24 گھنٹوں کے دوران 733 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 52 فیصد رہی،ایک دن میں 594 مریض صحت یاب ہوئے،ایک ہزار 402 کی حالت تشویشناک ہے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بےقابو،ناظم آباد میں بینک سے رقم لے کر شہری کو لوٹ لیا گیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔