صحافی صدف نعیم کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

صحافی صدف نعیم کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران حادثے میں شہید ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری ، میاں اسلم اقبال اور عمر سرفراز چیمہ سمیت بڑی تعداد میں سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا تھا، نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئیں تھیں، رپورٹر صدف کو مقامی ہسپتال لیجایا گیا لیکن اسکی جان نہ بچائی جاسکی تھی ۔ حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان نے خاتون صحافی کیساتھ حادثے پر اظہار تعزیت کیا تھا اوراس دن کے لیے لانگ مارچ کو فوری طور پر روک دیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔