خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں گذشتہ روز ہونے والے لوکل باڈیز الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا، اب فیصلہ یہ ہونا ہے کے پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1509739570107383814?s=20&t=A6MDP5HVy0djJz-GxhnA5Q صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو چکی ہے اور 2 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیاب اور ایک تحصیل کونسل میں آگے ہے۔ مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب رہی اور 5 تحصیل کونسلز میں ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ https://twitter.com/Jhagra/status/1509749492681416707?s=20&t=uMepGW1jAWdh2xUmnDhiCg اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے اور ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔ جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی ہے اور 7 تحصیل کونسلز میں آگے ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کی چونسٹھ تحصیل کونسلز میں سے 31 کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں جس میں پی ٹی آئی 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو چکی ہے جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔