ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت چلنے نہیں دیں گے: اسد قیصر

ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت چلنے نہیں دیں گے: اسد قیصر
کیپشن: ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت چلنے نہیں دیں گے: اسد قیصر

ویب ڈیسک: مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ جس بے دردی اور بے شرمی سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

 تفصیلا ت کے مطابق اسد قیصر نے کہا ہے کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ الیکشن کس نے جیتا ہوا ہے، ان کے اپنی بیوی بچے بھی انہیں عوامی نمائندہ نہیں مانتے، جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مملکت بنے، امریکا کے صدر نے خط میں انہیں مبارکباد نہیں دی، اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہوگی، یہ الیکشن دو تہائی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیتا ہوا ہے،180 سے زیادہ سیٹیں ہم نے جیتی ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کیلئے انہوں نے ہر طریقہ استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتوں پر سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے لیکن پھر بھی امید لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں، عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملا تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہم آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے۔

Watch Live Public News