سونا غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور، ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونا غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور، ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: Gold is not far from the reach of the poor, an increase of thousands of rupees in a single day

ویب ڈیسک: سونا غریب کی پہنچ سے صرف دور نہیں بہت دور ہوگیا ہے۔ آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 2278 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ 200 پوائنٹس تک گرگئی ہے۔ جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار 800 پوائنٹس تک آگیا ہے۔

Watch Live Public News