سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: Google

ویب ڈیسک : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت  2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ۔ 

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا ۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی کمی سے 2370 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کی کمی سے 2 ہزار 860 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News