روزے 29 ہونگے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

روزے 29 ہونگے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: moon of Shawwal
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اس بار رمضان المبار ک روزے 29 ہوں گے یا 30؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی جبکہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک میں اکثر مقامات پر موسم صاف رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاند کی عمر 9 اپریل کو 19 سے 20 گھنٹنے ہو جائے گی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ پر محیط ہوگا۔اگر شوال کا چاند 9اپریل کو نظرآتا ہے تو عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی اور روزے 29 اور اگر شوال کا چاند 10 اپریل کو نظرآتا ہے تو عیدالفطر11 اپریل بروز جمعرات ہوگی اور روزے 30 ہونگے۔

محکمہ موسمیات کی اس پیش گوئی سے ظاہر ہورہا ہے کہ ملک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد بھی سائنسی بنیاد پر 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔