آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران ملک کے مختلف  شہروں میں بارش کی پیشگوئی 

آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران ملک کے مختلف  شہروں میں بارش کی پیشگوئی 

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر،پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر،کرم ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رات کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں  بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News