ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا سستا ترین متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ یہ فون رواں سال کا سستا اسمارٹ فون ہو گا جو گلیکسی اے 03 ایس کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ یہ فون اے گلیکسی سیریز کا حصہ ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انٹری لیول فیچرز سے نہ صرف لیس ہوتے بلکہ دوسرے فونز کے مقابلہ کافی حد تک سستے بھی ہوتے ہیں۔ اس سیریز کے پہلے بھی دو فونز آ چکے ہیں۔ اس سے قبل گیکسی اے 02 اور اے 02 ایس اس وقت مارکیٹ میں سب سے سستے فونز قرار دیئے جا رہے ہیں۔ یہ دونوں پچھلے برس کے اواخر میں لانچ کیے گئے تھے۔ اس وقت سام سنگ کے سستے ترین فونز ہیں جن کو گزشتہ سال کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی اس کا اپ ڈیٹ ماڈل پیش کرنے والی ہے۔ گلیکسی اے 02 ایس کا سپورٹ پیج سام سنگ کی ایک آفیشل ویب سائٹ پر لائیو کیا گیا جس سے یہ مانا جا سکتا ہے کہ اب نیا فون جلد متعارف کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک گلیکسی اے 03 ایس سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ تاہم سابقہ لیکس میں سامنے آیا تھا کہ فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ہو گا اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل تک ہے۔ پیچھے دو کیمرے ہوں جن میں ایک 13 میگا پکسل جبکہ 2 میگا پکسل پر مشتمل ہے۔ گلیکسی اے 03 ایس کے رینڈرز یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں یو ایس بی پورٹ سی، ہیڈ فون جیک اور سائیڈ پر فنگر پرنٹ اسکینر موجود ہوگا۔ اس فون میں ریم 4 جی بی جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹںگ سسٹم سمیت 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہو سکتی ہے۔