اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ٹوئٹر پوسٹ شیئرکی گئی ہے۔ پوسٹ کا کیپشن تھا کہ ' ایلون مسک تین بٹ کوائن دینے کا شکریہ!' عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو پرپی ٹی آئی کی ویب سائٹ کے لنک کی جگہ جعلی ویب سائٹ لنک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو انسٹاگرام پر 74 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔