کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

پبلک نیوز: کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا.

کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں . کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں. کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے . پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا. کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے .

کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے . کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ ری فربش کی گیا ہے . موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے. جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے سرٹائیفائیڈ ہے ۔ پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ ائندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے ۔

ذرائع کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کے مطالبہ کیا تھا ،تاہم کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔