(ویب ڈیسک)کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں جاری سندھ پریمیئر لیگ ( ایس پی ایل) کے دوران پاکستان کے آل راؤنڈر افتخار احمد اور سابق ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی تھی جس پر قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرافتخار احمد نے ٹویٹ کرتے کہا کہ وہ اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہیں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی، جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔
I am extremely apologetic for my behaviour in the field today. I shouldn’t have reacted the way I did in the heat of the moment. I’ve apologised to @asadshafiq1986 Bhai in person after the match & have always held great regards for him. We have played a lot of cricket together.
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) January 31, 2024
یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی غازیوں کی نمائندگی کرنے والے افتخار نے 161 رنز کے تعاقب کے دوران لاڑکانہ چیلنجرز کے اسد شفیق کو آؤٹ کیا، اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار نے جشن منانے کا رخ اسد کی طرف کیا جو اسد کو پسند نہیں آیا اور وہ اسپنر کی طرف سیدھے ہوگئے تھے۔ اس دوران دنوں میں تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا تھا واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
Iftikhar Ahmed angry at Asad Shafiq! Scenes in Karachi ????????????
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 31, 2024
What happened there? pic.twitter.com/3zsqKNE5KF