جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
ٹوکیو: جاپان میں 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا ہے کہ بحیرہ جاپان کے ساتھ مغربی ساحل کے کچھ حصوں میں تقریباً 1 میٹر اونچی سونامی ساحل سے ٹکرا گئی، جس سے بڑی لہر متوقع ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایشیکاوا، نیگاتا اور تویاما کے ساحلی صوبوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق شام 4:10 بجے کے قریب ایشیکاوا صوبے کے نوٹو کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد این ایچ کے نے کہا کہ "تمام رہائشیوں کو فوری طور پر اونچی جگہ پر منتقل ہونا چاہیے۔ امریکی اور جاپانی ایجنسیوں نے بتایا کہ 7.5 شدت کے زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر (186 میل) کے اندر وسطی جاپان کے شمالی ساحل کے ساتھ 5 میٹر (16.4 فٹ) تک کی خطرناک سونامی لہریں ممکن ہیں. خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں زلزلوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ 11 مارچ 2011 کو شمال مشرقی جاپان میں ایک بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آیا، جس میں تقریباً 20,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔