پی ٹی آئی چیئرمین عمران کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھڑک اٹھی ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر میری 88 سالہ والدہ نے پاکستان کیساتھ ایسا کیا ہے کہ آپ نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ آخر ہم نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کیساتھ کیا غلط کیا ہے؟ اس ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تیسری بار ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے پوچھا کہ میری ماں کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ یہ ان کے لئے پریشانی جبکہ پولیس کے وقت کا مکمل ضیاع بنے گا۔ https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1542515952146735104?s=20&t=zUeurT-dyh3p8U0bG3QHnw خیال رہے کہ جمائما نے رواں سال اپریل میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ایک شخص دھمکی دے رہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے حامیوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے گھروں کے باہر احتجاج کرنا بند نہیں کیا تو ہم ان کے بیڈ رومز میں گھس جائیں گے۔ جمائما گولڈ سمتھ نے اس وقت پر اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بچوں کو مظاہرین کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انھیں سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے گھر کے باہر احتجاج، میرے بچوں کو نشانہ بنانا، سوشل میڈیا پر یہود مخالف بدسلوکی، ایسا لگ رہا ہے جیسے میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس آ گئی ہوں۔ https://twitter.com/Santoshkpmln/status/1513182552651177984?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513182552651177984%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F65731%2F خیال رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ سابق وزیراعظم عمران خان سے طلاق کے بعد لندن چلی گئی تھیں جہاں سے وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جمائما خان اور مریم نواز میں تلخ جملوں کا تبادلہ خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی جمائما گولڈ سمتھ اور مریم نواز ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئی تھیں۔ دونوں کے درمیان خوب نوک جھونک ہوئی تھی۔ معاملے کا آغاز تب ہوا جب آزاد کشمیر میں اپنے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر کا حوالہ دیا، جو علاج کے لئے 2019 میں بیرون ملک گئے، برطانیہ میں اپنے نواسے جنید صفدر کے پولو میچ میں شریک ہوئے۔ https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1417224337472565253?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1417224337472565253%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F34200%2F عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا غریبوں کو جیل میں بھیجا جاتا ہے جبکہ طاقتوروں کو این آر او مل جاتا ہے اور بیرون ملک میں جا کر اپنے پوتے کا پولو میچ دیکھتے ہیں۔ یہ پوتا جو برطانیہ میں پولو کھیل رہا ہے، میں نے لندن اور مانچسٹر میں بہت سارے کشمیریوں سے ملاقات کی، کبھی ان سے پوچھیں کہ وہاں کس طرح کا شخص پولو کھیل سکتا ہے؟ وہ آپ کو بتائیں گے کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پولو نہیں کھیل سکتا۔ گھوڑا رکھنے اور پولو کھیلنے کے لیے آپ کو بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ ہمیں بتائیں کہ اس پیارے پوتے کو یہ رقم کہاں سے ملی ہے؟ یہ آپ لوگوں کی رقم ہے؟ ان کے جواب میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ایک انتخابی جلسے میں کہنا تھا کہ جنید صفدر نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے، وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1417430306513063942?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1417430306513063942%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F34200%2F اس کے جواب میں جمائما کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے 2004 میں میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے اینٹی سیمیٹک ریمارکس کیساتھ شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے، گھر کے باہر احتجاج اور دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن دھمکیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جمائما کے جواب میں مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا تھا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں لیکن اگر آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے رہے تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔ آپ کو صرف اپنے سابقہ شوہر کو مورد الزام ٹھہرانا چاہیے۔