سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،بورڈ کے مطابق انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت خراب ہونے پر کیا گیا ہے اور کورونا وائرس مثبت آنے پر انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ اوشادا فرنینڈو کو انجیلو میتھیوز کی جگہ کوویڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔???? Angelo Mathews tested positive for Covid-19.
— Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) July 1, 2022
He was found to be positive during a Rapid Anti-Gen Test Conducted on the player.
The test was done, as the player was feeling unwell. He has been isolated from the rest of the team members and is following covid-19 protocols. pic.twitter.com/6fUBT7D04z
کولمبو: آسٹریلیا کے خلاف نبردآزما سری لنکن ٹیم کے لئے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے اہم کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یاہے. غیر ملکی میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑی اینجلو میتھیوز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ میدان میں نہیں آسکے تھے۔