بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں برڈ فلو کے ساتھ انسانی انفیکشن کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
چین میں H10N3 برڈ فلو سے متاثرہ انسان کا پہلا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، یہ دنیا میں اس نوعیت کا پہلا سامنے آنے والا کیس ہے۔ عام طور پر یہ پولٹری میں پایا جاتا ہے۔ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ "انتہائی کم ہے۔"
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے منگل کو اعلان کیا کہ یہ مریض مشرقی ساحلی جیانگ سو صوبے کے شہر جین جیانگ کا ایک 41 سالہ شخص ہے۔ اس شخص کو بخار اور دیگر علامات ہونے کے بعد 28 اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔این ایچ سی نے کہا ، "دنیا میں H10N3 کے کسی بھی انسانی کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ این ایچ سی نے بتایا کہ یہ شخص پولٹری سے متاثر ہوا تھا لیکن اس کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ صحت کی ایجنسی نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے ، اور وہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے لئے تیار ہے۔
H10N3 ایویئن انفلوئنزا وائرس کی ذیلی قسم ہے، جو جنگلی پرندوں اور مرغی کے لئے مہلک ہے، اور عام فلو کی طرح سانس لیتے ہوئے جانوروں میں پھیل سکتا ہے، اس سے پولٹری ورکرز کے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔