انگلینڈ سکواڈ کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار

انگلینڈ سکواڈ کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار
پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک روز قبل ہی انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سمیت متعدد کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں کہ جس میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں، بیمار ہونے والوں میں انگلینڈ کے 7 کھلاڑی بھی ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی قیام کریں گے، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق زیک کرالے، ہیری بروک، اولی پاپ ، کیٹن جیننگز اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔انگلش کپتان بین اسٹروکس کی طبیعت ناسازی کے باعث ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی کل ہوگی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔