پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، یکم جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، یکم جون 2021
حکومت کا بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان، جون اور جولائی تک دو کروڑ ویکسینز پاکستان پہنچ جائیں گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں سال کے آخر تک 7 کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی، کہا چاہتے ہیں عیدالضحی پر عیدالفطر جیسی پابندیاں نہ لگائیں۔یورپی یونین کا بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار، صرف یورپی یونین کی تصدق شدہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہو گی۔ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے۔ کہا بدحالی کو ایڈٹ کر کے ترقی بنا دینے سے قسمت نہیں بدلے گی، عام فوٹو شاپ معاشی ترقی کو مسترد کر چکے۔بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگاٰئی میں اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ،، کہا اچھی خبروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، امید ہے عمران خان کی قیادت میں اگلے دو سال میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔مفاہمت یا مزاحمت؟؟ ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی کیا ہو گی؟؟ قائد ن لیگ نوازشریف نے سینئر رہنماوں اور شریف فیملی کے افراد سے مشاورت مکمل کر لی، نوازشریف چند روز میں پارٹی قیادت کو مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے،، ذرائع کہتے ہیں اکثریت نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کی تجویز دی۔

Watch Live Public News