آصف زرداری سے جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں کی ملاقات، پی پی میں شمولیت کااعلان

آصف زرداری سے جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں کی ملاقات، پی پی میں شمولیت کااعلان
سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے ،رہنماوں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ آصف زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز پارٹی کا مفلر بھی پہنایا ۔ ملاقات کے موقع پر یوسف رضا گیلانی ، نیئر بخاری ، مخدوم احمد محمود اور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے ، شامل ہونے والوں میں رحیم یار خان بہاولپور ، مظفر گڑھ ، راجن پور ، بہاونگر ، میانوالی ، اوکاڑہ اور خانیوال سے رہنما شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ رسول بخش جتوئی ، قطب فرید کریجا ، سردار شمشیر مزاری اور سید قائم علی شمسی سمیت دیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ۔سردار اللہ بخش لغاری ، پییر جعفر مزمل شاہ ، میاں علمدار قریشی ، عبد الغفور آرائیں اور یاسر عطا قریشی بھی شامل ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔