لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کی جانے والی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں، اب کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہونگے۔