پیٹرول 5 روپے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پیٹرول 5 روپے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 5 روپے سستا جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول 5 روپے فی لیٹر کم کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کی جا رہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 187.73 فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 12 روپے کی کمی کے بعد 184.68 پیسے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دو تجاویز حکومت کو بھجوائی گئی تھیں، پہلی تجویز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل پر 2 سے 5 فیصد فی لٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی تھی، جی ایس ٹی عائد کرنے پر پٹرول کی قیمت میں 5 سے لے کر 13 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہو سکتا تھا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویر دی گئی تھی، گذشتہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، گذشتہ 15 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک رہی۔ اوگرا نے دوسری سمری میں تجویز دی تھی کہ عالمی منڈیوں کے تناسب سے ٹیکس عائد کر کے قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔