شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 07 مارچ تک تعلیمی ادارے بند

شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 07 مارچ تک تعلیمی ادارے بند
کیپشن: Due to heavy rains, educational institutions in Balochistan are closed till March 7

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیکرٹری سکول ایجوکیشن بلوچستان نے 07 مارچ 2024تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں متوقع طوفانی بارشوں کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 7 مارچ تک توسیع کر دی۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نیم سرکاری سمیت پرائیویٹ سکولز 7 مارچ تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیاں یکم مارچ تک تھیں لیکن اب طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے 7 مارچ تک بند رہیں گے۔