سندھ حکومت کا سکولوں میں  یوم علی ؑ کے موقع پر چھٹی کا اعلان

سندھ حکومت کا سکولوں میں  یوم علی ؑ کے موقع پر چھٹی کا اعلان

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے  سکولوں میں   یوم علی ؑ کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 21رمضان المبارک یوم علی ؑ کے موقع پر  سرکاری اسکولوں میں  چھٹی کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  13 نومبر 2023 کو منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری سے، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، حکومت سندھ  یومِ حضرت  علی ؑکے موقع پر  تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  پیر یکم اپریل 2024، 21 رمضان المبارک  سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Watch Live Public News