لیبر ڈے پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

لیبر ڈے پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

(ویب ڈیسک )  جیسے جیسے یکم مئی قریب آ رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ہی سوال پوچھا جارہاہے کہ کیا اس سال بدھ کو ہونے والے لیبر ڈے کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا۔

 یادرہے یکم مئی کو منایا جانے والا یوم مزدور روایتی طور پر پاکستان میں عام تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے، تاہم  وفاقی حکومت نے ابھی تک چھٹی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

 دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ  کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے رواں سال کی چھٹیوں کی فہرست میں یکم مئی کو آف ڈے کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

  سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ ہے کہ جب تک حکومت باضابطہ اعلان جاری نہیں کرتی، یکم مئی کو عام تعطیل کی حیثیت سے متعلق تصدیق کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ 

جو ریکارڈ ہے اس کے مطابق عام طور پر، یوم مزدور پر، پاکستان بھر کے  تعلمیی ادارے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بشمول  اور بڑے شہر لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ  میں مارکیٹیں بند رہتی ہیں.

اگر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے تو، یکم مئی کو نجی اور سرکاری دفاتر بند رہنے کی توقع ہے۔ مزید برآں، توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان یوم مزدور پر بینک تعطیل کا اعلان کرے گا۔

ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں لوگ مزدوروں اور محنت کشوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے مزدوروں کا عالمی دن مناتے ہیں۔