ویب ڈیسک: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاکہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو اس کو بدلنا پاکستان سے غداری ہے۔
محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے سیاسی کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ان کو بھی ہیروز ڈیکلیئر کریں۔ آج ساری پارٹیاں وعدہ دیں کہ یہ پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہوگی۔ ایک ایک ارب روپے لوگوں سے لیے گئے، جس انداز میں جرنیلوں نے پیسے لیے ان کو آرمی سے نکالیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے آئیں سب توبہ کریں۔ جرنیل آئین کے اندر رہ کام کریں۔ اس ایوان میں موجود لوگ قابل لوگ ہیں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ تجویز کرتا ہوں کہ بیٹھیں اور پی ٹی آئی کے لیڈر اور اس کے ساتھیوں کو رہا کریں۔