سوات میں یکم مارچ سے نومارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند

سوات میں یکم مارچ سے نومارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند

(ویب ڈیسک )   برفباری  اور  سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سوات میں تمام سرکاری سکول بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے   برفباری اورخراب موسم کے پیش نظر سوات میں تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم  کے مطابق   محکمہ موسمیات نے پہاڑی اضلاع میں خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سوات میں یکم مارچ سے نومارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ضلع سوات میں 95 سرکاری سکولوں کی بندش کااعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔