پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،یکم مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،یکم مئی 2021
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ، کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے، قانون کے مطابق ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہوتو دوبارہ گنتی کرائی جاسکتی ہے، ہمیں یقین ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔الیکشن معاملے پر اتنی بےضابطگیاں ہیں کہ دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ہمارے پاس جو ڈیٹا آیا ہے اس کے مطابق ہمارے ووٹ زیادہ ہیں، ریٹرننگ افسر بضد ہیں کہ وہ دوبارہ گنتی نہیں کرائیں گے، کچھ فارم 45 پر غلطیاں ہیں، اس سے متعلق کوئی پوچھنے والا نہیں، کراچی کا الیکشن ڈسکہ سے زیادہ متنازع بن چکا ہے۔پیپلزپارٹی نے خودساختہ پولز کی بنیاد پر نہیں، عوام سے براہ راست رابطے کے ذریعے الیکشن جیتا ہے، سعید غنی کہتے ہیں مفتاح صاحب رونے دھونے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کریں، پارٹی کو تجویز دوں گا کہ مفتاح کو ری پول کی آفر دی جائے، تاکہ ہم اسے سیکڑوں نہیں، ہزاروں ووٹوں سے شکست دے سکیں۔جنوبی افریقی، برازیلی ساختہ کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا، این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں نئے وائرس کی تصدیق، ترجمان وزارت صحت کہتے ہیں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد پہلی دفاعی لائن ہے، شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔