پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،یکم نومبر 2021
پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، جتنی جماعتیں اس اتحاد میں ہیں، کاش اتنے لوگ بھی جمع کرلیتں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں غیرفطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، عوام منفی سیاست نہیں بلکہ ترقی چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب رہا، جنوبی پنجاب کی ترقی، خوشحالی کےلیے ن لیگ کے دور میں بہت کام کیے گئے، شہبازشریف کہتے ہیں ہم نے 2008سے 2013تک جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی، ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا گیا، ن لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا، جنوبی پنجاب میں دانش اسکول اور اسپتال بنائے گئے۔ حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدے کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا، وفاقی وزیرعلی محمد خان کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں معاہدے کا جائزہ اور عملدرآمد کےلئے مشاورت کی گئی، کمیٹی معاہدہ کے نکات پر قانونی کارروائی مکمل کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پاگیا، حکومتی اراکین اور مفتی منیب الرحمن کی پریس کانفرنس، مفتی منیب الرحمن نے کہا یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں، معاہدے پر سعد رضوی کی حمایت بھی حاصل ہے، مذاکرات کسی جبر اور تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے، کسی ناخوشگوار صورت حال پیش آنے سے پہلے معاہدہ ہونا خوش آئند ہے۔ حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد رکاوٹیں ہٹادی گئیں، ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال، فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا، راول ڈیم سے فیض آباد جانے والی سڑک سے بھی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔