پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے01 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے01 نومبر 2021
آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائےگا، مشیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں سرمایہ کاروں کے لیے کاروبارمیں آسانی پیداکررہےہیں، کوروناکے باعث صنعت و تجارت کے شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نئے نظام سے جعل سازی اور کرپشن کا موثرطور پر خاتمہ ہوگا، مشکل صورتحال میں بھی مختلف شعبوں کو بحال رکھا، سرمایہ کار ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ، 6 ماہ کے دوران ایل پی جی 53 فیصد مہنگی ہوگئی، اوگرا دستاویز کے مطابق مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے مقرر تھی، اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے تک پہنچ گئی، عالمی قیمتوں میں اضافہ گیس مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس میں ایک اور ترمیم تیار، جعلی اکاؤنٹس کے کیسز پرانے آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے، نئے آرڈیننس کا اطلاق 6اکتوبر سے ہوگا، عوام سے فراڈ اور دھوکا دہی کے پرائیویٹ افراد بھی دوبارہ نیب کے حوالے ہوں گے، چئیرمین نیب کو سپریم کورٹ کے جج کی طرز پر ہٹایا جاسکے گا۔ حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد رکاوٹیں ہٹادی گئیں، ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال، فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا، راول ڈیم سے فیض آباد جانے والی سڑک سے بھی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔ گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء کو جی ٹی روڈ خالی کرنے کا حکم، کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کی شرکاء کو جی ٹی روڈ کے ساتھ ملحقہ حامد ناصر چٹھہ پارک میں جمع ہونے کی ہدایت، شہریوں کےلئے جی ٹی روڈ کھول کر راستہ چھوڑنے کا حکم، حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدہ میں مطالبات تسلیم ہونے تک وزیرآباد میں ہی رہنے کااعلان۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔