سندھ رینجرز ، پولیس کی خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی،3 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز ، پولیس کی خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی،3 ملزمان گرفتار
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان میں عمر فاروق عرف پارو، عبد ا لرحمٰن عرف شن کلے اور رازق عرف چھوٹا شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ مورخہ 16 اگست 2022 کو ملزم عبدالرحمن عرف شن کلے نے اپنے ساتھی ملزم عدنان کے ہمراہ علی گڑھ مارکیٹ کے قریب بیٹھے افراد سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے سا تھی عدنان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ملزمان کو واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف اَ ئی آر تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں 200 سے زائد موبائل فونز اور نقدی تقریباً 5 لاکھ روپے سے زائد رقم چھیننے میں ملوث رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کوبمعہ برآمد شدہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔