ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ، 6 ہشتگرد ہلاک

ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ، 6 ہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے، علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔