پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا
لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو صوبے بھر میں سموگ کے تدارک کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو لیٹر جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہر اس اقدام کو روکیں جو سموگ کا باعث ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کی اور کہا ہے کہ تمام کارخانے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں کارروائی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹوں کے علاوہ باقیوں پر کڑی نظر رکھے ۔ پی ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے ۔ عوام کے ساتھ رابطہ استوار کریں، جہاں خلاف ورزی ہو اس کی ویڈیو منگوائیں۔ یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں میں سموگ تدارک کیلئے سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔