عمران خان سائفر بھی اپنے ساتھ لے گیا، بنی گالہ پر چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے

عمران خان سائفر بھی اپنے ساتھ لے گیا، بنی گالہ پر چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے
لاہور میں وفاقی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگی رہنماء مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے جموہری نظام، سفارتی تعلقات اور قومی سلامتی کیخلاف سازش کی ہے۔ عمران خان سائفر بھی اپنے ساتھ لے گیا، بنی گالہ پر چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو ویلکم کرتے ہیں، عوام نے بہت سخت دن دیکھے ہیں،دعا ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے ، آڈیو کو جتنی بار سنیں گے اندازہ ہو گا اس ملک کے ساتھ کس طرح کھیلا گیا، عمران خان فارن فنڈڈ فتنہ ہے، میں عمران خان کا نام لینا پسند نہیں کرتی، میں ایسے شخص کو اپنے باہر والے دروازے سے اندر نہ آنے دوں مگر مجبوری ہے کہ اس کی حقیقت بتانے کیلئے نام لینا پڑتا ہے، فی الحال ہم اپنی توجہ اس آڈیو کی طرف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بھی آڈیوز سامنے آئیں، مسلم لیگ ن کی چاہے کتنی ہی آڈیوز سامنے آجائیں، ملک کے خلاف کچھ سننے کو نہیں ملے گا، مسلم لیگ ن اپنا ذاتی مفاد قربان کر سکتی ہے لیکن ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان نے سیاسی جلسوں میں سائفر لہرایا، ابھی وزیراعظم نے بتایا کہ کوئی ملک پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، عمران خان نے ملک کے جمہوری نظام اور خارجہ پالیسی کے خلاف سازش کی، ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کو پاکستان کے عوام اور اپنی پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے،آپ نے جعلسازی کی اور اس کو بدلا ہے۔ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاوس سے غائب ہوگئی ہے ،انہوں نے پاکستان کی حساس ترین دستاویز میں ٹمپرنگ کی ہے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرنسپل سیکریٹری اعظم خان عمران خان کے سہولت کاروں میں شامل ہیں، سازش ضرور ہوئی مگر اس کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، عمران خان کبھی سچ نہیں بول سکتا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، عمران خان نے مہم چلائی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا ہے،عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا،سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے، آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ وزیر خزانہ نےمزید کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، سب خلاف ورزیوں کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،عمران خان سے پوچھنا چاہئےکہ اس نے ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کیا؟ دوران پریس اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی ملک میں معیشت کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی،یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس وقت وہ سائفر غائب ہو گیا ہے، عمران خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا اور کہانی بنائی اور سائفر کا معاملہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آگے لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں کہ میں نے سائفر عمران خان کو دیدیا تھا بھر ثابت ہو گیا ہے کہ سازش اپوزیشن نے نہیں انہوں نے خود کی تھی، سب تانے بانے کھل چکے ہیں، اس معاملے پر کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں، یہ چھوڑ دینے والا معاملہ نہیں ہے، جو بھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا، اسحاق ڈار نے کہا کہ 4 سال کا گند اور تباہی4 ،5 مہینے میں صاف نہیں ہو سکتی ، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کردیا ہے۔ اب میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں، ہم اس تباہی کو روکنے کی کوشش کر رہےہیں جس کے بعد اسے ریورس کرینگے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 5دنوں میں کرنسی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، ہم نےکل رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دیا ہے اور ہم نے پوری کوشش کی کہ عوام کو جتنا ریلیف دے سکیں دیں ،کچھ چیزیں مجھے ورثے میں ملی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔