’بد قسمتی سے بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی‘

’بد قسمتی سے بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ بچیوں کے لیے بنیادی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس ملک کے عوام ہوتے ہیں.

احساس تعلیم پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں،بد قسمتی سے بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی،حکومت کوشش کررہی ہےغریب گھرانوں کے بچوں کوتعلیم فراہم کرے،ہماری ذمہ داری ہے تعلیمی سہولیات دیں،تعلیم یافتہ ماں نہ صرف گھربلکہ معاشرے کے لیے فائدہ مندہوتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےملک میں 2 کروڑبچےاسکولوں سے باہرہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں،پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے،. واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کے بچوں کی پرائمری، ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کیلیئے وظائف جاری ہونگے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔