قومی کرکٹر محمد عرفان باپ بن گئے

قومی کرکٹر محمد عرفان باپ بن گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان باپ بن گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں اولاد نرینہ عطا کی ہے۔ اس نعمت کے ملنے پر انہوں نے اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اپنی اس خوشی کو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے اپنی رحمت سے مجھے بیٹا عطا کیا ہے۔ https://twitter.com/M_IrfanOfficial/status/1565166179169144833?s=20&t=12uC_qw2be7MI8_dyr-dQw محمد عرفان نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ آپ سب سے دعائوں کی درخواست ہے۔ اللہ پاک نصیب اچھے کریں اور انسانیت کی بھلائی کا کام لیں، آمین۔ آپ سب کیلئے آسانی اور رحمتوں کیلئے دعاگو ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔