کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جی 11 حادثہ کیس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی، جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت8 اپریل تک منظور کر لی گئی۔ عدالت نے اذلان خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ازلان خان نے سیشن کورٹ سے 10لاکھ روپے مچلکوں کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ پندرہ دن میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہوچکی ہے،ضمانت ہی منسوخ ہو گئی تو ایک ملین کے مچلکوں کا حکم غیر مؤثر ہو گیا۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہو چکا ہے، زخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان سری نگر ہائی وے پر ہوئے حادثے کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ کشمالہ طارق کی گاڑیوں سے حادثے سے نوجوان شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔