لاہور: جناح ہسپتال سے بھی ویکسین کی 600 خوراکیں غائب

لاہور: جناح ہسپتال سے بھی ویکسین کی 600 خوراکیں غائب

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال میں بھی کورونا ویکسین کی 600 سے زائد خوراکیں غائب ہو گئیں۔

محکمہ صحت نے انتظامیہ سے ویکیسینیشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ادھر جناح ہسپتال انتظامیہ نے مکمل ریکارڈ موجود ہونے کا دعوی کیا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے 60 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ ہسپتالوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تمام ہسپتالوں میں کورونا ویکسین کا آڈٹ جاری ہے، ویکسین کا تمام ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن میں بے ضابطگیوں پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں کہ مزنگ ہسپتال میں کورونا سے بچاؤ کیلئے درآمد کی گئی ویکسین کی 350 خوراکیں ضائع ہو گئی ہیں۔ ویکسین ضائع ہونے پر انکوائری کے بعد ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دیا گیا تھا جبکہ لاہور ہی کے سروسز ہسپتال میں بھی 550 کورونا کی خوراکیں مبینہ غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔