سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ملین کا ضمانتی بانڈ جمع کرادیا

donald trump
کیپشن: donald trump
سورس: google

 ویب ڈیسک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فراڈ کیس  میں اثاثوں کی ضبطگی سے بچنے کے لیے 175 ملین ڈالر کا بانڈ  عدالت میں جمع کرا دیا۔

 یادرہے ایک اپیل کورٹ نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ، ان کے بالغ بیٹوں، اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے دو سابق ایگزیکٹوز کو 10 دنوں کے اندر454 ملین ڈالر کی بجائے 175 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرمپ کے وکلاء  نے موقف اختیارکیا تھا کہ  30 سے زیادہ انشورنس کمپنیوں نے ٹرمپ کی نقدی اور رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز کو ضمانت کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

175 ملین ڈالر کا بانڈ کیلیفورنیا میں قائم نائٹ اسپیشلٹی انشورنس کمپنی نے فراہم کیا تھا۔

نیویارک کے قانون کے تحت، جب تک کوئی بانڈ واجب الادا رقم کی ادائیگی کی ضمانت  کیلئے جمع رہے۔ فیصلے کے نفاذ کو اس وقت تک روکا جا سکتا ہے  ۔

Watch Live Public News