مسلم لیگ ن نے پنجاب سے  سینیٹ کی مزید  پانچ نشستوں  پر کامیابی حاصل کرلی

مسلم لیگ ن نے پنجاب سے  سینیٹ کی مزید  پانچ نشستوں  پر کامیابی حاصل کرلی

(ویب ڈیسک ) حکمران اتحاد کی رکن جماعتوں نے پنجاب سے سینیٹ کی مزید   پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔اس پہلے پنجاب سے سینیٹ کی 7 نشستوں پر سینیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے 5 مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو ملیں جبکہ 2 نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کو دی گئیں۔

آج   پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی پانچ نشستیں جن میں  دو ٹیکنوکریٹ دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ کا عمل ہوا ۔

ٹیکنوکریٹ کریٹ کی سیٹ پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 128 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ وفاقی وزیر توانائی 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے  اپوزیشن کی امیدوار یاسمین راشد 102 ووٹ لے کر ناکام رہیں جبکہ  ایک ووٹ مسترد ہوا۔

خواتین کی سینٹ کی دومخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی امیدوار نے کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کی بشری انجم بٹ نے 123 اور  انوشے رحمان نے 125 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ اپوزیشن کی صنم جاوید صرف 102 ووٹ حاصل کیے اور ناکام ہوئیں جبکہ 6 ووٹ مسترد قرار دیے ۔

اقلیتی نشست پر خلیل طاہر سندھو نے 253 ووٹ حاصل کے کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق بھٹی  نے 99 ووٹ حاصل کر کے شکت کاسامنا کیا جبکہ 4 ووٹ مسترد کیے گئے۔

سینٹ انتخابات میں 356 ارکان اسمبلی نے  سینٹ انتخابات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔