پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02 اگست ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،02 اگست ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی سندھ میں لاک ڈاؤن لگانےکی مخالفت،کہا لاک ڈاؤن لگاکرمعیشت کوکسی صورت تباہ نہیں کرناچاہتے،سخت فیصلوں سےغریب مرجائے گا،وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ملک بند کردیتےتوبڑی تباہی آتی، کوروناکاپھیلاؤ روکنےکاواحداور موثرذریعہ ویکسی نیشن ہے۔ چین سے کین سائنو ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا ویکسین کے حوالے سے ٹویٹ، کہتے ہیں گزشتہ روز سندھ میں دولاکھ گیارہ ہزار نوسوگیارہ شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نشن لگوائی، پچھلے چند دنوں میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ، ایکسپو سنٹر میں آج بھی ویکسین لگوانے والوں کی طویل قطاریں، شہر کے 10 بڑے ویکسی نیشن سنٹرز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ۔ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق آج سے مرحلہ وار شروع ہورہا ہے، نیا تعلیمی سال بھی اپریل کی بجائے اگست سے شروع ہونے جارہا ہے، پہلے مرحلے میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح سے ہوگا، دینی مدارس میں بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب ہی پڑھائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔