حکومت کا ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ

حکومت کا ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے پر ایکشن شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایکشن شروع کر دیا ،فیصلے کے تحت کیس میں ملوث افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کیس میں شامل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سامنے رکھا جائے گا ، وزارت داخلہ وفاقی کابینہ سے ای سی ایل کی باقاعدہ منظوری لے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت تین رکنی بنچ نے فارن فنڈںگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ متفقہ ہے. تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ لی گئی. کمیشن مطمئن ہے کہ پی ٹی آئی نے مختلف کمپنیوں‌سے ایسی فنڈنگ لی جو ممنوعہ تھی. اس کے علاوہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سے بھی فنڈز لئے. خیال رہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون 2022ء کو محفوظ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ 68 صفحات پر مشتمل ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔