وزیر اعظم کا سعودی عرب کے3ارب ڈالر زواپسی کی معاید میں توسیع کا خیرمقدم

وزیر اعظم کا سعودی عرب کے3ارب ڈالر زواپسی کی معاید میں توسیع کا خیرمقدم
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا، سعودی عرب کے اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔