اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ افراد جاں بحق، کشمالہ کا بیٹا فرار

اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ افراد جاں بحق، کشمالہ کا بیٹا فرار

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر گاڑی نے چھ افراد کو کچل دیا، چار افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سابق ایم این اے کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں کی زد میں آکر چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گاڑی میں موجود کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹریفک حادثے کا مقدمہ زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں چار دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دوسری گاڑی میں سوار چار نوجوان جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔