"کھلاڑیوں نے کافی پریکٹس کی لیکن راولپنڈی کی کنڈیشنز کراچی سے مختلف ہیں"

راولپنڈی ( پبلک نیوز) ، پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی کنڈیشنز کراچی کی نسبت کافی تبدیل ہیں، کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں۔ راولپنڈی، پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ورچوئل پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی تبدیل ہیں، میں شروع سے ہی جتنی بوکنگ پر توجہ دیتا ہوں اتنی ہی بلے بازی پر بھی توجہ دیتا ہوں، پاکستان میں بھی اب پچیں بہتر بننا شروع ہوگئی ہیں، راولپنڈی میں فاسٹ باؤلرز کے لیے پچیں کافی مددگار ہوتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم جیسا بھی ہو وہاں اپنے اپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، میں ٹیم کی پریکٹس اور اپنی پریکٹس سے بھی بہت متمعین ہوں، میری پرفارمنس میں بہتری کے پیچھے کافی محنت ہے جو عموماً نظر نہیں آتی۔

پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ نے کافی مدد کی لیکن پاکستان میں کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر محنت کی ہے، میں نے جب سے کرکٹ شروع تب سے بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر ہی کھیل رہا ہوں، بیٹنگ میں آج کل رنز ہو رہے ہیں لیکن کوشش میری بوکنگ کے ذریعے وکٹیں لینا ہی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ کوچ ہوں نہ کپتان ہوں میں کھلاڑی ہوں اس لیے نہیں معلوم کون سے کمبینیشن کے ساتھ جائیں گے، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان جو بھی میچ کھیلے اسے جیتے اور سیریز اپنے نام کرے، پہلی بار ہوگا کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز ساوتھ افریقہ کے خلاف جیتنے جا رہا ہے، یوسف بھائی کے ساتھ جو کام کیا اس سے بہت فائدہ ہوا مجھے، کوشش یہی ہوتی ہے کہ محمد یوسف نے جو تکنیکی باتیں بتائیں ان کو پریکٹس کے وقت بروئے کار لاؤں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔